پیرس : UNDP کی جانب سے انسانی ترقی کی عالمی رینکنگ 2015 جاری، ناروے پہلے، فرانس 22ویں مگر پاکستان کا 147واں نمبر

Rao Khalil

Rao Khalil

پیرس (اے کے راؤ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے UNDP کی جانب سے انسانی ترقی کی عالمی رینکنگ 2015 جاری ناروے بدستور پہلے آسٹریلیادوسرے ، سوئٹزرلینڈ تیسرے فرانس کا 22 واں نمبر جبکہ پاکستان ایک درجے مزید تنزلی کے بعد 147 نمبر پر ٹھرا۔ 188 ممالک میں اوسطا عمر، تعلیم، آمدنی اور معیارِ زندگی کی بنیاد پر تیار کی گئی اس رپورٹ میں ناروے مسلسل 12 سال سے سرے فہرست ہے۔

جمعرات کو رپورٹ کے اجرا کے موقع پر اقوام متحدہ کہ جانب سے کہا گیاہے کہ ’انسانی ترقی کی عالمی رینکنگ 2015 اس بات کو مد نظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے کہ کسی ملک کی ترقی کی آخری کسوٹی اس ملک کے لوگوں کا معیارے زندگی ہے نہ کہ اسے صرف اقتصادی ترقی سے ناپا جائے۔فہرست میں ناروے کے بعد بالترتیب آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کے نام شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں آٹھ کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں
برطانیہ کو 14 ویں مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں چین اور بھارت اس فہرست میں بالترتیب 90 اور 130ویں نمبر پر ہیں۔

بھارت کے علاوہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا کو 73 واں، بنگلہ دیش کو 142واں، نیپال کو 145 واں، پاکستان کو 147 واں اور افغانستان کو 171 واں مقام دیا گیا ہے۔رپورٹ میں آخری مقام پر افریقی ملک نائجر ہے۔