پیرس: کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے انڈین آرمی کی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج کیا

Protest

Protest

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے انڈین سفارت خانہ میڈرڈکے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈین آرمی کی جارحیت کے خلاف’’ بلیک ڈے‘‘ کے حوالے سے زبردست احتجاج کیا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ظلم و تشدد کی وہ تصاویر آویزاں تھیں جو مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی بے کسی کا ثبوت پیش کر رہی تھیں ۔احتجاج کرنے والوں نے ’شیم شیم انڈیا‘ اور’ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ‘جیسے فلک شگاف نعروں سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر بھارتی سفارت خانے کو ایک احتجاجی یاداشت بھی جمع کرائی گئی جس پر لکھا تھا کہ بھارتی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو جینے کا حق دے اور اپنی فوج کو فی الفور کشمیر سے نکالے۔

احتجاج کے شرکاء نے اپنے خطابات میں کشمیریوں کی حالت زار پر بڑی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح آنکھیں بند کرنے سے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیر ی مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

مسلم لیگ ن اسپین کے صدر راجو الیگزینڈر ، سینئر نائب صدر افضال احمد وڑائچ ، امتیاز احمد ، ریاست دھوتھڑ ، محمد تنویراور سعید شاہ نے اپنے خطاب میںنہتے کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم وتشدد کی بھر پور مذمت کی