پیرس ادبی فورم اور غزالی ایجوکیشن کے زیر انتظام ایک شام تعلیم کے نام کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد

فرانس : پیرس ادبی فورم اور غزالی ایجوکیشن فورم 5 نومبر 2017 بروز اتوار شام 4h00 ایک خوبصورت مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں– پاکستان کے مشہور شاعر جناب امجد اسلام امجد اور مزاحیہ شاعر جناب خالد مسعود صاحب اس مشاعرے میں خاص طور پر شرکت کرنے کے لیے تشریف لا رہے ہیں—- پیرس ادبی فورم اس سے قبل بھی غزالی ایجوکیشن فورم کے لیے ایک کامیاب چئیرٹی مشاعرہ منعقدکر چکا ہے۔ غزالی ٹرسٹ پاکستان کے دیہی علاقوں میں علم کی شمعیں روشن کرنے میں کوشاں ہے— اور اس وقت غزالی ٹرسٹ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ پیرس ادبی فورم فرانس میں کئی سالوں سے اردو کے فروغ کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے اس ضمن میں اب تک کئی عالمی مشاعروں ادبی تقریبات اور شعری نشستوں کے علاوہ نئے لکھنے والوں کی کتابوں کی رونمائ کے پروگرام بھی کر چکا ہے— پیرس ادبی فورم کے مقاصد میں اردو کے فروغ کے علاوہ پاکستان میں تعلیم کے لیے تگ و دو کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے۔

Mushaira

Mushaira