پیرس کے لووغ میوزیم میں مشتبہ شخص کی گھسنے کی کوشش، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی

Paris Police

Paris Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس کے لووغ میوزیم میں مشتبہ شخص نے سوٹ کیس کے ساتھ گھسنے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے کے باوجود نہ رکا اور پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ اور زخمی ہو گیا۔ پیرس پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس چاقو بھی تھا۔

پہلے اس نے میوزیم میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر نہ رکا تو پولیس اہلکار نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

حملہ آور نے سیکیورٹی پر معمور فوجی پر حملہ کیا ہے، فوجی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پمپیدو میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ فرانس گزشتہ دو سالوں سے دہشت گردوں کے نرغے میں ہے۔

دہشت گرد آئے روز نت نئے منصوبوں سے فرانس کے اندر وارداتوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور میوزیم تک جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔