پیرس میں مسئلہ کشمیر کیلئے مختلف سیاسی پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے والے کشمیری و پاکستانی ایک مشترکہ پلیٹ فارم ” کل جماعتی کشمیر پیس فورم فرانس ” پر اکٹھے ہو گئے

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پیرس میں مسئلہ کشمیر کیلئے مختلف سیاسی پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے والے کشمیری و پاکستانی ایک مشترکہ پلیٹ فارم ” کل جماعتی کشمیر پیس فورم فرانس ” پر اکٹھے ہوگئے، فورم کا باقاعدہ اعلان پیرس کے نواحی علاقے بوبینی کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ ایک بڑی و پرہجوم افطار ڈنر تقریب میں کیا گیا۔ کشمیر تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی فورم کے صدر منتخب، عمران رشید جنرل سیکرٹری جبکہ ن لیگ آزادکشمیر فرانس کے صدر راجہ اشفاق فورم کے چئیرمین بن گئے۔ افطار ڈنر تقریب میں شریک پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کیلئے مشترکہ جدوجہد کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا اور نئے منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پیرس کے نواحی علاقے بوبینی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کل جماعتی کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام ایک پرہجوم افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ فورم کے عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس کے مطابق پیرس میں مقیم ممتاز کشمیری راہنما و کشمیر تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر زاہد ہاشمی کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ عمران رشید کو جنرل سیکرٹری جبکہ ن لیگ آزادکشمیر کے صدر راجہ اشفاق کو چئیرمین بنایا گیا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ فرانس کے صدر مشتاق پاشا سرپرست اعلی، ن لیگ کے راہنما مرزا مشتاق چیف آرگنائزر، تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ذوالفقار نگیال آرگنائزر، کشمیر تحریک انصاف فرانس کے صدر چوہدری خلیل سینئر نائب صدر، راجہ قیوم، خان حبیب، چوہدری شوکت علی، خواجہ حنیف رٹوی، پیپلز پارٹی راہنما چوہدری محمد مشتاق، شکیل بھٹی، ناصر ملک، شکیل بھٹی نائب صدور، واجد حسین ایڈیشنل سیکرٹری ،چوہدری شاہین چئیرمین مالیاتی بورڈ ،راجہ ابرار خان انفارمیشن سیکرٹری، راجہ نعیم سیکرٹری مالیات بن گئے۔ اسی طرح روحی بانو کو صدر خواتین ونگ، نینا خان کو جنرل سیکرٹری خواتین ونگ، شبانہ چوہدری کو جوائنٹ سیکرٹری خواتین ونگ بنایا گیا۔ کشمیر پیس فورم کے افطار ڈنر تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر پاپا ریاض، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ذوالفقار جتالہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منیر وڑائج، ادارہ منہاج القران کے صدر چوہدری اعظم، نائب صدر منہاج القران قاری طاہر عباس گورائیہ، پیپلز پارٹی کے راہنما اصغر صغیر، ملک منیر، پیپلز پارٹی فرانس کے صدر رزاق ڈھل کے صاحبزادے رضی، معروف کاروباری شخصیت سرداد ظہور، سماجی راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ، پی ٹی آئی راہنما ابرار کیانی، گلزار لنگڑیال، ایم کے پرویز چوہدری، منور جٹ، معروف کاروباری شخصیت حاجی مزمل، سبط مزمل، اختر بٹ، ابوبکر گوندل، شیخ نعمت اللہ، ندیم احمد، زین العارفین، ن لیگ یوتھ ونگ فرانس چیف کوآرڈینیٹر راحیل بٹ، راجہ اقبال، رزاق مغل، راجہ شوکت پرویز، آرگنائزر ن لیگ یوتھ ونگ ملک انعام، سینئر نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ راجہ ماجد، پی ٹی آئی راجہ طاہر، شریف شاہ، ن لیگ یوتھ ونگ آزادکشمیر فرانس کے صدر راجہ ابرار، تاج دین سکھیرا، صفدر ہاشمی، پی ٹی آئی فرانس کی سیکرٹری اطلاعات آصفہ ہاشمی، شہلا رضوی، سردار ذوالفقار، حاجی ابرار، لخت حسین، چوہدری ناظم، صفدر برنالی سمیت سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار تقریب بنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیاسی و سماجی راہنماوں نے کہا معصوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے مختلف سیاسی نظریات کے حامل اہم ترین کشمیری راہنماوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا ایک تاریخی قدم یے جس پر پیرس میں مقیم ایک کشمیر و پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں اور آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ سنجیدہ کشمیری راہنماوں نے نا ممکن کو ممکن بنایا اور اہم اور تاریخی قدم اٹھایا ہے جس پر کمیونٹی ان راہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ نو منتخب صدر زاہد ہاشمی، چئیرمین اشفاق راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا وہاں کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد کشمیر کا پر امن حل یے اور ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیر کے پر امن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ سالوں میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی گئی اور دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony

Iftar Dinner Ceremony