پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام شعری انتخاب (پانچ رتن) کی اشاعت

Paris Literary Forum

Paris Literary Forum

پیرس (سمن شاہ) پیرس ادبی فورم کے تحت مختلف ممالک میں اردو ادب کی ترقی و ترویج کرنے والی ادبی تنظمیوں کی پانچ صدور شاعرات کی دیار غیر میں اردو ادب کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انکی شاعری کا انتخاب منظر عام پر لائے گی۔

پیرس ادبی فورم فرانس میں اردو ادب کی خدمات کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس شعری انتخاب کی اشاعت جہاں ان تنظیموں کی منتظمین کی کاوشوں کو خراج- عقیدت پیش کرئے گی بلکہ دیار غیر میں اردو ادب کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائ کرنے کی روایت بھی قائم کرئے گی۔