پیرس میں تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام پاکستان میں بونے والے جنرل الیکشنز کے حوالے سے مرکزی الیکشن آفس برائے آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

 PTI

PTI

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پیرس میں تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام پاکستان میں بونے والے جنرل الیکشنز کے حوالے سے مرکزی الیکشن آفس برائے آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

تقریب کا اہتمام تحریک انصاف فرانس کی جانب سے کیا گیا جس میں کارکنان و تارکین وطن نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر شرکا نے نواز شریف کو سزا ہونے کی خوشی میں جشن بھی منایا اور سب کو مبارک باد بھی دی جبکہ الیکشن آگاہی آفس کا بھی باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

تقریب سے تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذولفقار جتالہ ، افضال ڈھل،گلزار لنگڑیال،آصفہ ہاشمی ،شیخ نعمت اللہ،زاہد ہاشمی،آصف چودھری ،راجہ سکندر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر رہنما یاسر قدیر نے سرانجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان کی عوام اپنی ووٹ کی طاقت کو سمجھیں اور اس کا درست اور صحیح استمعال کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے دونوں پرانی پارٹیوں کو بار بار آزما کر دیکھ لیا اور ان پارٹیوں نے کئی دفعہ حکومتیں ملنے کے باوجود ان کے اپنے خاندان خوش حال اور عوام مزید غریب ہوتی چلی گئی اور آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے اس کی ذمہ دار یہی دونوں پارٹیاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ہے چناچہ اس دفعہ پھر پاکستان کی َشآم کو دوبارہ موقع ملا ہے کہ وہ عمران خان جیسے دیانتدار اور نڈر لیڈر کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں انہوں نے تمام شرکا سے اپیل کی کہ سب لوگ اپنے اپنے علاقے میں موجود تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کریں۔