پیرس میں دہشت گردی کے حملوں سے فرانس کو معاشی طور پر شدید دھچکا

Paris Terrorism

Paris Terrorism

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں دہشت گردی کے حملوں سے فرانس کو معاشی طور پر شدید دھچکا ۔کاروبار شدید متاثر۔ تفصیل کے مطابق پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی معیشت کو سیاحت کی مد میں 30 فیصد نقصان کا سامناہے۔ وزارت خزانہ فرانس کے مطابق ہوٹل اور سیاحوں سے جڑی معیشت کو 30 فیصدنقصان ہوسکتا ہے۔

جبکہ شاپنگ کرنے والوں اور ریستوران جانے والوں کی تعدادمیں غیرمعمولی کمی کااندیشہ لاحق ہے۔پاکستانی کیمونٹی بھی فرانس میں ریسٹوریشن ۔کنسٹرکشن ۔اور دوکانوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں ۔دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستانی کیمونٹی کو شیدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ادھر بیلجیم پولیس کو پیرس طرزکے حملوں کی مبینہ سازش کرنے والے 10 مشتبہ افرادکی تلاش ہے۔

بیلجئیم کے وزیر خارجہ کے مطابق دہشتگردملک میں خودکش حملوں کی تیاری کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مشتبہ افرادکانشانہ تجارتی مراکزاورشاپنگ سینٹرزتھے۔