پیرس اور امریکہ میں دہشت گرد حملوں سے مسلمانوں پر دباؤ بڑھا: شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ دورہ برطانیہ ان کے کیریئر کا کامیاب ترین دورہ ہے۔ اپنے چار روزہ دورے کے اختتامی روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح برطانوی حکومت نے خصوصی توجہ دی وہ ان کا وزیر اعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی حکام سے صحت، تعلیم اور دہشت گردی سے متعلق گفتگو ہوئی، برطانوی حکومت صحت کے شعبہ میں پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ نہ بنا تو توانائی بحران پر قابو پالیں گے اور 2017ء تک لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیرس اور امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے مسلمانوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات کئے۔