پارلیمنٹ میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تفصیلات پیش

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی طرف سے سینٹ اور قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، 2159 دہشت گرد ہلاک اور 1724 گرفتار ہوئے۔

حوالہ ہنڈی کے 214 مقدمات 322 گرفتاریاں 35 کروڑ روپے وصول ہوئے۔ منی لانڈرنگبکے مقدمات میں 137 افراد گرفتار کئے گئے۔ دہشت گردوں کے 933 یو آر ایلز اور 10 ویب سائیٹس بند کیں۔

دہشتگردوں کو خوراک ، پناہ سمیت مالی معاونت فراہم کرنے پر خیبرپختونخواسے پانچ، سندھ سے 8 آٹھ ، دیامر میں 28 افراد گرفتار جبکہ پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 41 مقدمات درج کیے۔