ارکانِ اسمبلی کا استحقاق یا موم کی ناک؟

Parliamentarians

Parliamentarians

تحریر: رشید احمد نعیم
لفظ ”استحقاق” معنی و مفہوم میں تو بہت وزن رکھتا ہے۔ بات قانون کی ہو یا اخلاقیات کی ۔۔۔یہ لفظ بہت اہمیت کا حامل دکھا ئی دیتا ہے۔آئینِ پاکستان کے تحت ہر پاکستانی کو اس کی حیثیت کے مطابق استحقاق حاصل ہے مگر جب یہ لفظ پاکستان میں موجود ایک خاص ”مخلوق ” جسے سیا ستدان کہا جاتا ہے کے ہتھے چڑھ جا ئے تو یہ مذاق بن جاتا ہے کیو نکہ ان اشرافیہ کی طبع ِنازک قدم قدم پر مجروح ہو جاتی ہے۔ ارکان ِاسمبلی کا استحقاق تو کانچ کے شیشے سے بھی زیادہ نازک ہے کوئی ٹریفک سار جنٹ گاڑی روک لے یا کوئی افسران کے” حکم نادر شاہی” کے باوجود کسی ما حت ملازم کا ٹرانسفر نہ کرے تو ان کا استحقاق مجروح ہو جاتا ہے۔

ان کی کر پشن بے نقاب ہونے لگے یا ان کے سیاہ کا رناموں سے پردہ اٹھنے لگے تو ان کا استحقاق مجروح ہونے لگتا ہے۔سوال یہ ہے کہ استحقاق صرف اور صرف ارکا نِ اسمبلی کو ہی حا صل ہے؟؟؟ویسے بھی ان معزز ارکانِ اسمبلی کا استحقاق اتنا نازک ہے کہ بات بات پہ ٹوٹ جاتا ہے۔

Privilege

Privilege

یہ استحقاق ہے کہ موم کی ناک؟؟؟ان ارکان ِاسمبلی کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب اپنے کارناموں کی وجہ سے اسمبلی اپنی افادیت کھو دیتی ہے اور ربڑ سٹمپ بن کر رہ جاتی ہے؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب انہیں اسمبلیوں میں بھیجنے والی عوام مہنگا ئی اور بے روزگاری کی وجہ سے فاقے اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے ؟؟؟۔

ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب پاکستان کے دل کرا چی کی عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا جاتا ہے؟؟؟ان ارکانِ اسمبلی کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہوتا جب ہمارا ازلی دشمن بھا رت ہماری سر حدی حدود کی خلا ف ورزی کر تے ہو ئے ہمارے شہریوں پرشب خون مارتے ہوئے انھیں ابدی نیند سلا دیتا ہے ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوںمجروح نہیں ہوتا۔

Mandate

Mandate

جب یہ لوگ عوام کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کا سودا کر کے اپنی وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں ؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت کیوں مجروح نہیں ہو تا جب یہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر وسیع تر قومی مفاد کا لیبل لگا کر اپنا ضمیر تک بیچ دیتے ہیں ؟؟؟ ان کا استحقاق اس وقت کہاں چلا جاتا ہے جب ان کے اپنے ہی حلقہ انتخاب میں شریف شہری پولیس گر دی کا شکار ہو جاتے ہیں ؟؟؟۔

ان کا استحقاق اس وقت مجروح کیوں نہیں ہو تا جب عو ام کر پشن اور لا قا نونیت کی وجہ سے انصاف کے حصو ل کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہو جا تے ہیں؟؟؟ان کا استحقاق اس وقت مجروح کیوں نہیں ہو تا جب ڈرون حملوں یابیرو نی دھشت گر دی کے نتیجے میں معصوم اور بے گنا ہ شہری انتہا ئی سفا کی سے ما ر دئیے جا تے ہیں ؟؟؟ ان کا استحقاق اس وقت مجروح کیوں نہیں ہو تاجب وطن عزیز کی سر حدوں کا تقدس پا ما ل کر دیا جا تا ہے ؟؟؟کو ئی رکن اسمبلی ان سو الا ت کا جو اب دینا پسند فر ما ئے گا؟؟؟۔

Rashid Ahmad Naeem

Rashid Ahmad Naeem

رشید احمد نعیم حبیب آبا د پتو کی ضلع قصور
صدر الیکٹرونک میڈیا حبیب آباد
Rasheed03014033622@gmail.com
35103-0406892-7
ّ03014033622