محرم الحرام میں شرپسند عناصر کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ غالیہ فرخ

GAHALI  FARKAH

GAHALI FARKAH

فیصل آباد: معروف سماجی راہنما چیئرپرسن فرخ فائونڈیشن غالیہ فرخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں شرپسند عناصر کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ محرم الحرام میں شرپسند عناصر کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے جہاں اپنا کردار ادا کرینگے وہاں پر ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہم پر بھی یہ فرض ہے کہ ہم شہر کے امن کیلئے ہر اس شخص پر نظر رکھیں جو آپ کو مشکوک نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لادینی قوتیں پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جن سے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا ی لادینی قوتیں ہم میں تفرقہ بازی کو فروغ دیکر ہمیں آپ میں لڑانا چاہتی ہیں ہمیں ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔