آل پارٹیز کانفرنس میں بدین سول اسپتال انڈس انٹرنیشنل اسپتال کو دینے کی بھرپور حمایت

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) آل پارٹیز کانفرنس میں بدین سول اسپتال انڈس انٹرنیشنل اسپتال کو دینے کی بھرپور حمایت، سول سوسائیٹی کی جانب سے العباس ھال بدین میں منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جسقم، فنکشنل لیگ، ایس ٹی پی، ایس، یو، پ، شہید فاضل راہو فاؤنڈیشن، تاجر برادری شہری، طلباء، گسٹا، حلال احمر، سپلا، اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، رہنماؤں محمد شفیع دل، عاشق خواجہ، شاہد جوکھیو، اللہ رکھیو نعیم، علی احمدجوکھیو، غلام رسول سومرو، عبدالستار میمن، منظور آریسر، محمد خان سموں، نور محمد سومرو، شاہنواز سیال، کرمی قاضی، عمران عباس، طارق میمن، صدیق مرہم، آپا خورشید میمن، امر انصاری، غلام نبی رستمانی، نقاش علوانی، ڈاکٹر ھارون میمن، اور دیگر نے متفقہ طور پر سول اسپتال بدین کو انڈس ھاسپیٹل انتظامیہ کے حوالے کرنے کی قراردات منظور کرلی، سب کی جانب سے حکومت سندھ کے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی گئی،رہنماؤں نے اپنی تقریر کے دوران سول اسپتال میں ہونے والی کرپشن کو عوام کے سامنے پیش کیا جبکہ سب نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اس فیصلے پر عمل کرایا جائے تاکہ بدین کی عوام کو رلیف مل سکے۔

بدین(عمران عباس) رمضان شریف کے سترہ روزے گذر جانے کے باوجود بھی بدین انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ضلع بھر میں بچت بازار نا لگ سکیں ضلع بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیاء فروخت ہونے لگیں، منافع خور تاجروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے کوئی بھی ٹیم مقرر نہ ہوسکی پرائیز کنٹرول کے افسران رشوت لے کر خاموش اور منافعہ خور تاجر اپنی من مانیاں کرکے دونوں ہاتھ سے غریب شہریوں کو لوٹنے میں مصروف شہریوں کا منافعہ خور تاجروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔
بدین شہر سمیت تلہار، ماتلی، گولاڑچی، ٹنڈوباگو، کھوسکی، پنگریو سمیت دیگر شہروں میں رمضان بچت بازار نالگ سکے اور نہ ہی منافعہ خور تاجروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے کوئی ٹیم مقرر ہوسکی ہے، منافع خور تاجر اپنی من مانی کرتے ہوئے غریب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پرائیز کنٹرول مارکیٹ کمیٹی کے افسران منافع خور تاجروں سے بھاری رشوت لے کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہواکے ضلع بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آنے والے سامان کے ٹرک بدین کی مین بازاروں میں فروخت ہونے لگے یوٹیلٹی اسٹورز کے افسران بازار سے غیرمعیاری سامان لے کر یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگے داموں پر فروخت کررہے ہیں شہری ان چیزوں کو استعمال کرنے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں واضح رہے کہ نیب سندھ کی جانب سے سندھ میں کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کے اعلان کے بعد ضلع بدین کے اعلیٰ افسران ڈپٹی کمشنر بدین، اے سی بدین اور دیگر افسران اپنی آفیسوں سے غائب ہیں،ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق تمام افسران نیب کی لسٹ میں شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے،ضلع بدین میں گذشتہ 25 روز سے انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں شہریوں کے لیے بچت بازار اور یوٹیلٹی اسٹورز پر غیرمعیاری اشیاء خوردنوش کی فروخت اور منافعہ خور تاجروں کے خلاف کاروائی کرکے شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔

بدین (عمران عباس)بدین کے نواحی شہر سیرانی کے گاؤں ھاشم ملاح میں زمینی تکرار پر ایک شخص قتل،ملزم مٹھا خان ملاح زمیں پر بیٹھے ہوئے زمیندار سانون ملاح پر پستول کے فائر کرکے قتل کردیا جس کی لاش کو بدین سول اسپتال لایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی، دوسری جانب پولیس نے مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔۔۔