تمام جماعتوں اور پارلیمنٹ کو اگر فوجی عدالتوں پر اعتماد ہے تو جماعت اسلامی اس میں رکاوٹ نہیں بنے گی، لیاقت بلوچ

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں اور پارلیمنٹ کو اگر فوجی عدالتوں پر اعتماد ہے تو جماعت اسلامی اس میں رکاوٹ نہیں بنے گی، ، تاہم جماعت اسلامی اپنے اصولی موقف پر برقرار ہے،جب تک ملک میں معمول کا عدالتی نظام مستحکم نہیں ہوتا عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا، دہشتگردی کی نرسری نا انصافی کی بنا پر بنتی ہے،جسکی وجہ سے سہولت کار پیدا ہورہے ہیںپائیدار اور مستقل بنیادوں پر حل نظام عدل کو ٹھیک کر کے اس پر اعتماد کرنے پر ہے ، حکمران عدالتوں کے فیصلوں کو نہ مانے تو اس طرح نظام نہیں چلتا ، دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہئے، پاکستان ، ایران ، ترکی اور سعودی عرب چار ممالک اگر ایک پیچ پر آنا چاہئے، پاکستان ا سمیں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

عالم اسلام کے مشترکہ دفاعی نظام کے لئے اگر قیادت پاکستان سے ملتی ہے تو قابل فخر ہے،احتساب اور کرپشن کے روٹ میپ کا تعین ہونا چاہئے،دینی جماعتوں کا بھی اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے دیرینہ ساتھی باوا صغیر کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند باوا سید الیاس مہدی شاہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران لیاقت بلو چ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے کوششیں کر رہے ہیں انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ان کے اپنے حلقہ میں آگ لگی ہوئی ہے بچوں کو اغواء کر کے انھیں موت کے گاھٹ اتارا جارہا ہے چوری ڈکیتیوں کا سلسلہ عوام کے لئے عذاب بن چکا ہے چوہدری نثار علی خان کو اپنے حلقہ کی جانب بھی توجہ کرنی چاہئے اور ترجیح بنیادوں پر اس کے سدباب کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،انکا کہنا تھا کپ پانامہ لیکس میں حکمران خاندان سمیت سب کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے،انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے قومی ایکشن پلان کے تحت ضرب عضب و دیگر آپریشن مکمل نتائج نہ دے سکے، استعماری نظام سے چھٹکارے کے لئے ہمیں اللہ کے غلبہ کی طرف لوٹ کر آنا ہوگا۔سٹیٹس کو کے کلچر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

اس موقع پر کرنل (ر) کاظم شاہ،سید شبیر حسین شاہ،جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر وقاص ، امیر جماعت اسلامی رورل ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی، امیر جماعت پی پی آٹھ محمد رفیق ، وحید حیدر شاہ ، ژثاقب صدیقی ، تابش صدیقی،قاضی عادل،عادل ،جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی،باوا بشارت ،گلزار شاہ ، وسیم شاہ ، اسرار شاہ، محسن نقوی،نوید عباس ،کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازیں جماعتاسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ واہ کینٹ کے علاقہ اسمائیل آباد گئے جہاں انھوں نے کچھ روز قبل دس سالہ بچی کے اغواء اور تاوان نہ ملنے کی صورت میں اسکے قتل کے واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اوراغواکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والی کمسن بچی کے والدین اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور اسکے بلندیہ درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
0300-5128038