عمران خان مسائل کھڑے کرنے میں حصہ دار بنتے ہیں،پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مسائل کے حل میں نہیں بلکہ مسائل کھڑے کرنے میں حصہ دار بنتے ہیں ، جب تک پبلک سروس کے ادارے سرکاری کنٹرول سے آزاد نہیں ہوں گے بہتری نہیں آئے گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید پی آئی اے کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ایک بار پھر خوب برسے، کہا کہ خان صاحب پی آئی اے کے ملازمین کو بھڑکانے کراچی بھی جا پہنچے ،خان ساحب کو چاہیے کہ مثبت سیاست کریں، خان صاحب پارٹ آف سلوشن نہیں،پارٹ آف پرابلم ہیں ۔

سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بہتر سروس فراہم کرنے والا ادارہ لوگوں کی پہلی ترجیح ہوتاہے،اداروں کو سرکاری کنٹرول سے آزاد ہونا چاہیے، ماضی میں بینکوں کی نجکاری کامیاب رہی ، آج کا بینک سرکاری بینک کے مقابلے میں بہتر کام کر رہا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف چیزوں پر سرکاری کنٹرول رکھوانا چاہتی ہے، ہم اس کے اصلاحاتی ایجنڈے میں رکاوٹ نہیں، وہ بھی ہمارے لیے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔