ٹھمکا پارٹی والوں میں جرات ہے تو رائے ونڈ جا کر دکھائیں: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رائیونڈ جانے کی باتیں کرنے والے سن لیں انہیں بھی بنی گالا کا راستہ آتا ہے۔ تحریک انصاف ٹھمکا پارٹی بن چکی ہے۔

پاناما لیکس پر ہونے والی سیاست کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم کا تشکیل کردہ کمیشن اپنا کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام شہباز شریف اور پرویز خٹک کی حکومت کا موازنہ خود کر لیں۔