نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے والے 160 ارکان پارلیمنٹ شرم سے ڈوب مریں۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کوہاٹ (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے نواز شریف نے عوام اور عدالتوں کو دھوکا دیا، منی ٹریل دے دیتے تو آج پوچھنا نہ پڑتا کہ کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کے پی کے میں تبدیلی آئی یا نہیں، عوام آئندہ انتخابات میں بتا دیں گے۔

عمران خان نے کوہاٹ میں نئے پولیس لائن سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے ہیڈکوارٹر کے افتتاح اور مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کی تاریخ میں کسی نے اپنے ملک کا ایسا مذاق نہیں اڑایا، قوم کا پیسہ چوری کرنے والے نااہل شخص کو عوامی نمائندے اپنا سربراہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر یہی جمہوریت ہے تو اس سے عوام کو کیا مل رہا ہے؟، جمہوریت مین ایک ڈاکو کو بچایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے دعوی کیا کہ ارکان اسمبلی کو 94 ارب روپے کی رشوت دی گئی، کل اسمبلی میں 94 ارب روپے بول رہے تھے۔

چیئرمیں تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف 30 سال سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، 30 ہزار کروڑ روپے ملک سے باہر لے کر گئے لیکن شریف خاندان کی جانب سے ایک بھی دستاویز سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کیس میں پولیس پر کوئی دباو نہیں، واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر آئی جی پولیس سے رابطہ کیا، ہمارا کوئی وزیر ملزموں کو تحفظ نہیں دے رہا۔

عمران خان نے کہا 9 میں سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مشال خان کیس میں 67 ملزمان تھے جن میں سے 58 گرفتر کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے خبیرپختوںخوا پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج نواز شریف بغیر بلٹ پروف کے یہاں جلسے کر رہے ہیں، اسفندیار ولی تو یہاں آ بھی نہیں سکتے تھے۔