پیپلز پارٹی کی رہنماء عوام دوست کونسلر شبانہ بیگم کی جانب سے مستحقین میں عید گفٹ کی تقسیم

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی رہنماء اور یونین کونسل نمبر 6 خلد آباد ملیر کی عوام دوست کونسلر شبانہ بیگم نے کہاکہ مستحق اور غریب عوام کی خدمت اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن ہے اور اسی فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ہم ہم علاقائی سطح پر عوام کو نہ صرف بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے اور علاقائی ترقی کے لئے کوشاں ہیں بلکہ عوامی خوشحالی کی جدو جہد اپنے جواں سال قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رکھتے ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مستحق افراد اور غریب و نادار خواتین میں راشن و عید کے جوڑے کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی پی پی کے سنیئر رہنماء و کوارڈینٹر سابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور مقصود احمد پارہ ،انچارج رائو شہزاد اور امدادی تقریب می تعاون کرنے والے ینگ لائق آباد کے صدر محمد علی خان بھی موجود تھے۔

جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری