تقریب نیشنل میوزیم نزد آرٹس کونسل آف پاکستان منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شعبہ صحت میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والی شخصیات جن میں پولیو ورکرز، ہیلتھ آفیسرز، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ڈسپنسرز کو شامل ہیں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

تقسیم ایوارڈ کی تقریب (آج) مورخہ 15نومبر2016ء بروز منگل دوپہر 2بجے نیشنل میوزیم کراچی نزد آرٹس کونسل آف پاکستان منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کرینگی اس موقع پر تقریب کی صدارت فرید انصاری انچارج پیپلز سیکریٹریٹ سندھ کرینگے جبکہ دیگر مہمانان میں مسز رافعیہ حلیم ،پیر محمد شاہ بشیر احمد چنا ،پرویز عالم اور دیگر شامل ہیں۔

جاری کردہ :۔سفیر امن پاکستان ،اورنگزیب سلطان
موبائل نمبر0315-2411122,,,0300-2980181