پیپلزپارٹی کی مختلف ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام ‘یوم یکجہتی کشمیر ریلی ‘5 فروری کو نکالی جائے گی

Kashmir Solidarity Day in Pakistan

Kashmir Solidarity Day in Pakistan

فیصل آباد : پیپلزپارٹی کی مختلف ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام ‘یوم یکجہتی کشمیر ریلی ‘5 فروری بروز جمعة المبارک صبح 9 بجے ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہو گی۔

نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میںپاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر چوہدری خادم حسین، پیپلزلیبر بیورو کے ڈویژنل صدر رانا نصیر احمد، جنرل سیکرٹری لال حسین راشد، سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ، ضلعی صدر مرزا اسلم مظہر، جنرل سیکرٹری نیاز احمد جلوکہ، سٹی صدر رانا منظور احمد، جنرل سیکرٹری رفیق عمار بھٹی کے علاوہ پی ایل بی کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوں گے۔

ریلی سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وزیرہاؤسنگ وپلاننگ چوہدری پرویزاشرف، مشیر وزیراعظم محمد ریاض چوہدری ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ بعد ازاں پی پی رہنما ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

برائے رابطہ: چوہدری خادم حسین کشمیری۔۔ڈویژنل کوآرڈی نیٹرAJKپی پی پی فیصل آباد۔۔0302-7123518