پاک سرزمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں، مصطفی کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

پشاور (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی ہے، شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی 22 برس سے کام کررہی تھی، پاک سرزمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بائیس سالوں سے کراچی میں دہشت گردی ہورہی ہے، کراچی دہشت گردی میں را ملوث ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد ہمارے لئے نہیں آئے، اور پارٹی میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ کچھ اور لوگ بھی ایسے ہیںجن کی ہماری پارٹی میں جگہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اگلے مورچے کی لڑائی ہے لیکن سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں ڈیبیٹ کرنی ہے لڑائی نہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں سات ڈویژنز میں صدور کا انتخاب کررہے ہیں۔