پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) باغ جناح کراچی میں ہونے والی پارٹی کے پہلے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مصطفی کمال کہتے ہیں آئندہ کسی کو جان لینے کی تربیت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل بھی کر دی۔

پاک سرزمین پارٹی نے پہلی بار عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کر لی۔ باغ جناح کراچی میں کمال کا پنڈال سج گیا۔ جلسہ گاہ میں چاروں جانب قومی پرچم لگا دئیے گئے۔

بڑا اسٹیج تیار، کرسیاں لگ گئیں دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے انتظامات کا جائزہ لیا اور فیملی فیسٹیول میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی کو جان سے مارنے کی تربیت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما آج کے جلسے کی کامیابی کیلئے بہت ہی پرجوش اور پرامید نظر آتے ہیں۔