پسنی کے قریب نامعلوم افراد بس سے 22 مسافروں کو اتار کر لے گئے

Kidnapped

Kidnapped

پسنی (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب نامعلوم افراد بس سے 22 مسافروں کو اتار کر لے گئے، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی سے گوادر جانیوالی مسافر کوچ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب نامعلوم افراد نے بس سے 22 افراد کو اتارا اور اپنے ہمراہ لے گئے ،لیویز حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔