متحدہ قومی موومنٹ کی 20 صوبوں کے قیام کے حق میں قومی اسمبلی میں قرارداد

MQM

MQM

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں 20 صوبوں کے قیام کے حق میں قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے حکومتی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور عوام کی بہتر نمائندگی ممکن ہو گی، اس لئے ملک میں 20 صوبے تشکیل دیئے جائیں۔

واضح رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی پہلے ہی پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد یں منبظور کر چکی ہیں۔