حب میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق، 22 زخمی

Passenger bus,

Passenger bus,

حب (جیوڈیسک) کراچی سے ملحق بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث 5 افراد جاں بحق جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔

کراچی سے ملحق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوئٹہ سے آنے والی مسافر کوچ حب کے قریب پیپرانی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویش ناک جب کہ 13 کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے۔ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے سول اسپتال بھجوادیا گیا ہے۔