مسافر پروازوں کی معلومات کے بعد ایئر پورٹ آئیں،پی آئی اے

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث مختلف شہروں میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہواہے، مسافر ایئر پورٹ جانے سے قبل پروازوں کی معلومات ضرور حاصل کریں ۔

تر جمان کے مطابق راول پنڈی،لاہور ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد میںدھند کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،حد نگاہ0 350 میٹر ہونے کی صورت ہی میں پرواز کی جا سکتی ہے، حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہو تو جدید نظام بھی کارگر نہیں رہتا۔ لاہور میں جدید ترین نظام آئی ایل ایس تھری بی نصب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ قومی ایر لائن کی اولین ترجیح ہے، مسافروں سے اپیل ہے کہ پی آئی اے کے عملے سے تعاون کریں۔