مسافروں سے بھری ہائی ایس موٹر سائکل کو بچاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جی ٹی روڈ واہ گارڈن کے قریب مسافروں سے بھری ہائی ایس موٹر سائکل کو بچاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی، ہائی ایس میں سواردو خواتین اور چار بچوں سمیت اٹھارہ افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا، وین کی ٹکر سے کچلا جانے والا موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس نمبری RPT-8947 جب واہ گارڈن پل کے قرین پہنچی تو جی ٹی ورڈ پر رکاوٹ کے باعث تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی، اور سامنے جانے والے موٹر سائیکل سوار کو گھسیٹے ہوئے لب سڑک گہری کھائی میں جاگری،اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور رسیکیو کو طلب کرلیا ۔جبکہ لوگوں کی مدد سے مسافر وین میں بری طرح پھنسے مسافروں کا نکالا گیا دریں اثنا ایدھی اور ہمدرد ویلفیئر کی ایمبو لینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر تمام زخمی مسافروں کو سول ہسپتال حسن ابدال پہنچایا،مسافر وین میں دو خواتین چار بچے اور بارہ مرد سوار تھے، بتایا جاتا ہے کہ متعدد مسافروں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں،کئی فٹ نیچے کھائی میں گرنے سے مسافر وین بری طرح پچک گئی تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار بد قسمت بھی اس کی زد میں آگیا،وین کی زد میں آنے والا بد قسمت موٹر سائیکل سوار پنتالیس سالہ عبدالمجید ولد عبد الحمید جو کہ نارو وال کا رہنے والا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والا عبدالمجید واہ گارڈن کے قریب کسی فلور مل میں کام کرتا تھا ، بتایا جاتا ہے کہ شدید زخمیوں میں ایک خاتون شامل ہے جس کا بازو ٹوٹ گیا ، جبکہ باقی مسافر وں کا معمولی زخم آئے۔

Accident

Accident

Accident

Accident

Accident

Accident

Accident

Accident

Accident

Accident