پاسپورٹ بنانے کیلئے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرنا مجبوری ہے، سید علی گیلانی

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سری نگر (جیوڈیسک) کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے وہ پاسپورٹ بنانے کے لیے خود کو بھارتی شہری دکھانے پر مجبور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی اپنی بہن کی عیادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرنا لازمی تھا جس کے باعث انہیں بھارتی پاسپورٹ فارم پر کرتے ہوئے شہریت کے خانے میں خود کو بھارتی شہری ظاہر کرنا پڑا۔

پاسپورٹ آفس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ پیدائشی طور پر بھارتی نہیں ہیں لیکن سفر کے لیے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرنا ان کی مجبوری ہے۔

سید علی گیلانی کی جانب سے فارم بھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سفر کے لیے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرنا ہر کشمیری کی مجبوری ہے اور اسی مجبوری کا سامناعلی گیلانی کو بھی کرنا پڑا۔