پٹھانکوٹ حملے کے 36 گھنٹے بعد بھی بھارتی فوج ایئر بیس خالی نہ کرا سکی

Pathankot  Attack,

Pathankot Attack,

نئی دہلی (جیوڈیسک) ناچ نہ جانے، آنگن ٹیڑھا، دہشتگرد حملے سے بوکھلائے بھارتی حکام پاکستان فوبیا کا شکار ہو گئے۔ بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ نے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے پٹھان کوٹ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا۔

نہ تحقیق، نہ تفتیش، نہ کوئی ثبوت مگر پھر بھی سکھبیر سنگھ بیدال کو پتہ چل گیا کہ حملہ آور پاکستان سے ہیں۔

بھارتی سیکرٹری داخلہ راجیو مہرشی کے مطابق دو حملہ آور تاحال ایئر بیس کی حدود میں موجود ہیں۔ ایئر مارشل انیل کھوسلا کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ حملہ آوروں کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہو سکیں، اس لئے ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک لیفٹنٹ کرنل اور ایک سابق اولمپیئن صوبیدار فتح سنگھ بھی شامل ہیں۔