پٹھان کوٹ حملہ؛ جے آئی ٹی نے بھارتی معلومات ناکافی قرار دے دی

Pathankot Attack

Pathankot Attack

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے سے متعلق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ معلومات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ناکافی قرار دے دی۔

پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے متعلق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو ناکافی قراردیتے ہوئے تحقیقات کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لئے بھارت سے مزید معلومات مانگنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک بھارت نے صرف 5 فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیا اوراس حوالے سے جے آئی ٹی کا اجلاس جلد ہوگا جس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر31 دسمبراوریکم جنوری کی درمیانی شب حملہ آوروں نے 3 اطراف سے اچانک حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور5 اہلکارزخمی ہوگئے تھے۔