پٹھان کوٹ حملے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات جاری رکھیں گے: جان کیری

Nawaz Sharif and John Kerry

Nawaz Sharif and John Kerry

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گرد پاک بھارت تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پٹھان کوٹ حملے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اپنی سرزمین سے کسی کو بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ پاکستان کے تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے سچ کو سامنے لایا جائے گا۔ جان کیری نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔