پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے درج کرلیا

Pathankot Attack

Pathankot Attack

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے بھارت کی پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ، قتل ،مقدمے میںاقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

پٹھان کوٹ حملےکامقدمہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ اعتزازالدین کی درخواست پر درج کیاگیا،مقدمے میں 302،324،109،721 اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

پٹھان کوٹ ایئر بیس پر 2 جنوری کو حملہ کیا گیا تھا،جس میں بھارت کے سات فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ چار دن تک جاری رہنے والے آپریشن میںچھ شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔پٹھان کوٹ پاکستان کی سرحد سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر جب کہ مقبوضہ کشمیر کو جانے والی شاہراہ پر دہلی سے 430 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک چھ رکنی ٹیم قائم کی تھی جس میںپولیس کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس اور پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے کے اعلیٰ اہلکار بھی شامل تھے۔