پٹھان کوٹ ایئربیس: لیفٹیننٹ کرنل سمیت گیارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

Pathankot

Pathankot

نئی دہلی (جیوڈیسک) پٹھان کوٹ ائیر بیس میں آج دوسرے روز بھی بھارتی سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، حملے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت گیارہ سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ زخمی ہو گئے ، بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر بیس میں اب بھی دو حملہ آور موجود ہیں۔

بھارتی سیکورٹی فورسز کی کارکر دگی کا پول ایک بار پھر کھل گیا، پٹھان کوٹ ایئر بیس کو دو روز گذر جانے کے بعد بھی حملہ آوروں سے نہ چھڑایا جا سکا۔

بھارتی حکام کے مطابق ایئر بیس کے اندر آج بھی حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ، سرچ آپریشن کے دوران گرنیڈ دھماکے سے لیفٹیننٹ کرنل ہلاک جبکہ تین سپاہی زخمی ہو گئے۔

تاہم حالات پر قابو پانے کے لیے بھارتی فورسز کے نئے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں جو سرچ آپریشن کر رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر بیس میں اب بھی دو حملہ آور موجود ہیں، پٹھان کوٹ ایئر بیس میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر فوج کے افسر سمیت گیارہ فوجی اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔