پٹواریوں کی ہڑتال 25ویں روز میں داخل ہڑتال کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پٹواریوں کی ہڑتال 25ویں روز میں داخل ہڑتال کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا فرد ملکیت نہ ملنے کے باعث بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

خصوصا عدالتوں میں ضمانتوں کے لئے فرد ملکیت نہ ملنے سے ملزمان کی رہائی ممکن نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کروڑ لعل عیسن کے کاشت کار حلقوں اور دیگر افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فی الفور ہڑتال ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔