چیئرمین پی سی بی کا کارنامہ، فرضی بائیو مکینک لیب کا افتتاح کر ڈالا

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) نجی یونیورسٹی میں شہریار خان نے مشکوک باؤلنگ ایکشن والے باؤلرز کے لئے بائیو مکینک لیب کا افتتاح کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں لیب بنانے کا کوئی حتمی فیصلہ ہوا ہے، نہ ہی جگہ مختص ہوئی ہے لیکن میڈیا میں آنے کے لئے شروعات ضرور کر دی گئی ہیں۔ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بولے کہ ایبٹ آباد میں لگا بُوٹ کیمپ دو روز میں ختم ہو جائے گا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے اور انہی کے مشورے سے کسی کو اسسٹنٹ کوچ کے طور پر برطانیہ بھیجیں گے، کوچز کی فوج ٹیم کے ساتھ نہیں ہو گی۔