پی سی بی کا علیم ڈار کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان

Aleem Dar

Aleem Dar

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل قومی امپائر علیم ڈار نے 100 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کر کے پاکستانی پرچم کا مان بڑھایا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی علیم ڈار کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر ڈالا۔ پی سی بی نے کہا علیم ڈار پہلے پاکستانی امپائر ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے۔ حکومت سے علیم ڈار کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

واضح رہے علیم ڈار 100 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے پہلے امپائر ہیں۔ علیم ڈار کے علاوہ دنیا میں سٹیو بکنر(128) اور روڈی کرٹزن (108) دو ایسے امپائر ہیں جنھوں نے سو سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض دیئے ہیں۔ 47 سالہ علیم ڈار گزشتہ 12 برسوں سے امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علیم ڈار نے اپنی امپائرنگ کا آغاز سال 2000 میں گوجرانوالا میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ میچ سے کیا تھا اور تین سال بعد 2003 میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ سے ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا آغاز کیا تھا۔