پی سی بی کا کرکٹ کی خامیوں اور ناکامیوں پر جرگے کا اعلان

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ کے گرتے ہوئے گراف اور مورال پر چھ اور سات مارچ کو بڑی بیٹھک ہو گی۔

لیجنڈ عمران خان، وسیم اکرم، ظہیر عباس، جاوید میانداد اور عبدالقادر سمیت موجودہ اسٹار مصباح الحق، سعید اجمل کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چیئرمین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کی سربراہی میں یہ اہم اجلاس ہو گا۔ ٹیم کی کارکردگی کیسے بہتر بنائی جائے؟۔

ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کیا تبدیلیاں لائی جائیں؟۔ پِچز اور کوچنگ کی خرایباں کیسے دور ہوں؟ اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان کس طرح بلایا جائے؟۔ اس پر سب نئے پرانے کرکٹر اپنی اپنی رائے دیں گے۔