پی سی بی کا مہمان اسلام آباد سے ڈیپورٹ، دستاویزات مکمل نہیں تھیں، جونز کا اعتراف

Dean jones

Dean jones

اسلام آباد (جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لئے دبئی سے پرواز ای کے 614 کے ذریعہ اسلام آباد پہنچے۔ دستاویزات چیک کرنے پر پتا چلا کہ ان کے پاس پاکستان کا درست ویزا اور اجازت نامہ بھی نہیں تھا۔ لوگو تقریب کے منتظمین واقعہ ڈین جونز کے نہ آنے کی صفائی پیش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ انہیں پاکستان آنے کی دعوت پی سی بی نے دی تھی۔ تحقیقات سے ہی کھلے گا کہ انہیں بغیر ویزا طیارے میں کس نے اور کیسے بٹھا دیا تھا؟۔

سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے لئے دلچسپی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا اگر انھیں بہت سارے پیسے اور ضمانت دی جائے تو ایونٹ کے لئے ان کی خدمات حاضر ہیں۔ یاد رہے کہ 54 سالہ ڈین جونز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 52 ٹیسٹ میں 46.55 کی اوسط سے 3631 رنز بنائے۔ 164 ون ڈے میں انہوں نے 44.61 کی بیٹنگ اوسط سے 6068 رنز جوڑے ہیں۔