پی سی بی کی حفیظ، عماد، حارث اور ذوالفقار بابر کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت

 Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) محمد حفیظ سمیت عماد وسیم، حارث سہیل اور ذوالفقار بابر کو پی سی بی نے بوٹ کیمپ میں شرکت کے بجائے بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں کرکٹرز فٹنس مسائل کا شکار ہیں ، فوجیوں کی نگرانی میں قومی کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ 14 مئی سے ایبٹ آباد میں شیڈول ہے۔ چاروں کھلاڑی مناسب فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

محمد حفیظ نے بحالی پروگرام میں رہتے ہوئے بوٹ کیمپ میں شرکت کی درخواست کی تھی ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاروں پلیئرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔