پی سی بی کی طرف سے فیئرول میچ کی آفر، آفریدی کا کھیلنے سے انکار

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی کا شاہد آفریدی کو فیئرویل میچ کھلانے کا پلان، شہریار خان کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کو رواں برس ستمبر میں آئی سی سی ورلڈالیون کے خلاف الوداعی میچ دیں گے۔

دوسری جانب بوم بوم نے ٹویٹ کرتے ہوئے مصروفیات کا بہانہ بنا کر الوداعی میچ کھیلنے سے معذرت کر لی، کہتے نجی مصروفیات کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر سکتا۔

لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی کا شاہد آفریدی کو فیئرویل میچ کھلانے کا پلان،شہریار خان کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کو رواں برس ستمبر میں آئی سی سی ورلڈالیون کے خلاف الوداعی میچ دیں گے۔

دوسری جانب بوم بوم نے ٹویٹ کرتے ہوئے مصروفیات کا بہانہ بنا کر الوداعی میچ کھیلنے سے معذرت کرلی،کہتے نجی مصروفیات کے باعث میچ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

شاہد آفریدی نے مصباح الحق اور یونس خان کو شاندار طریقے سے رخصت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا،خواہش ہے کہ ہیروز کو عزت کے ساتھ الوداع کیا جاتا رہے۔

واضح رہے اس سے قبل دبئی میں فیئرویل میچ کے لئے شاہد آفریدی کی نجم سیٹھی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں پی سی بی نے بوم بوم کو الوداعیہ دینے کا پلان بنایا تھا۔