پی سی بی بڑے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے کوشاں

 PSL

PSL

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں مزید بڑے نام شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں خود تمام بورڈز سے بات کروں گا کہ اپنے پلیئرز کو ہمارے ایونٹ کیلئے ریلیز کریں۔

بعض ممالک کے کھلاڑی حصہ نہیں لے سکے یا بہت کم تعداد میں شریک ہوئے تھے، دوسرے ایڈیشن میں بڑے ناموں کی شمولیت یقینی بنانے کیلیے ابھی سے اقدامات شروع ہو چکے۔

خود تمام بورڈ حکام سے کہوں گا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو آپ کے ایونٹس میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں آپ بھی ایسا ہی کریں، یقین ہے مثبت جواب ملیں گے۔

آئی پی ایل کے آغاز میں ہی کرپشن شروع ہو گئی تھی، لہٰذا پی ایس ایل سے قبل ہی فرنچائزز پر واضح کر دیا کہ بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔