پی سی بی سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹوئٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹی ٹوئٹی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سرفراز ایک محنتی، فائٹر اور پر جوش کھلاڑی ہے۔