پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فیصل آباد ریجنل انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فیصل آباد ریجنل انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

بوہڑانوالی گرائونڈ میں فیصل آباد ریجنل کے 6اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،سرگودھا ،میانوالی ،بھکر اور قصور کے دو سو نوجوان کرکٹرزجن میں کرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں کے علاوہ سکولوں کے کرکٹرز نے بھی حصہ لیا تین رکنی سلیکشن کمیٹی جن میں تنویر شوکت،محمد اشرف اور محمد اسلم لاٹر شامل تھے۔

انہوں نے میڈیکل کیلئے 45 لڑکے شارٹ لسٹ کیے ،ڈاکٹر عرفان نے ان لڑکوں کی عمر کی تصدیق کی لئے انکے میڈیکل ٹیسٹ کیے میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فیصل آباد ریجن انڈر 16 کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے گی، ان ٹرائلز کی نگرانی فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور اور سیکریٹری سید وزیر علی زید ی نے کی۔