پی سی ایف اے کے زیر انتظام 2 جولائی عید ملن پارٹی 8 رکنی انتظامی امور کمیٹی تشکیل دے دی گی

Ijlaas Vienna

Ijlaas Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام 2جولائی کو عید ملن پارٹی کا انعقادکیا جائے گا اسی سلسلہ میں عید ملن پارٹی کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان کی زیر صدارت ایک میٹنگ 21 جون کی شام مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان کی رہائش گا ہ پر منعقد کی گی جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظوراحمد،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،پی سی ایف اے فیملیز رابطہ انچارج حبیب الرحمان خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2جولائی عید ملن پارٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور عید ملن پارٹی کے انتظامی امور کے سلسلہ میںمتفقہ طورپر 8 رکنی انتظامی امور کمیٹی تشکیل دی گی جن میںحاجی ملک خلیل اعوان،حاجی ملک امین اعوان، خواجہ منظور احمد، ملک عابد ، اکرم باجوہ، عمر خطاب خان ،حاجی اسلم ملتانی اور حبیب الرحمان خان شامل ہیں ۔مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان نے انتظامی امور کمیٹی کو خصوصی ہدایات دی کہ یہ فیملی پروگرام ہے۔

اس عید ملن پارٹی میں صرف فیملی کو شرکت کی دعوت دی جائے او ر خاص طو ر پرخواتین اور بچوں کے لیے خاص جگہ کا علیحدہ انتظام کیا جائے اور مہمانوں کے لیے مشروبات،آئس کریم اور کھانا وغیرہ کا بہترین انتظام کیا جائے ۔انتظامی امور کمیٹی نے چیرمین کو یقین دلایا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔