پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ صوبہ بلوچستان فٹ بال ٹیم نے اپنے نام کرلیا

Pak Rengers Sindh Football Mach

Pak Rengers Sindh Football Mach

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک سے منعقدہ پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ برائے پیغام امن و محبت اور قومی یکجہتی کا ٹائٹل صوبہ بلوچستان کی فٹ بال ٹیم نے اپنے نام کرلیا یہ میچ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا میچ کے دوران مقررہ وقت تک فیصلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو تاہم پنالٹی ککس بھی فیصلہ بر ابری ہوگیا جس پر انٹرنیشنل فیفا ریفری احمد جان کے فیصلے پر ٹاس مقابلے میں صوبہ بلوچستان نے ٹاس جیت کر ٹائٹل کو اپنے نام کیا ۔شہر کراچی میں امن و محبت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے منعقدہ اس شاندار ایونٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں ونگ کمانڈر 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز لیفٹنٹ کرنل شاہد عامر خان ،ایس آر محمد عنایت اللہ درانی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے کھلاڑیوں میں ٹرافی ،انعامات اور اعزازی سرٹیفکٹ سے نوازا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل شاہد عامر خان نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے امن ،محبت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے شہر میں ایسے تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد حاصل ہوگی بلکہ قیام امن اور یکجہتی کو فروغ کے حوالے سے بھی کامیابی حاصل ہوگی۔

اس موقع پر ایس آر رینجرز محمد عنایت اللہ درانی نے کہاکہ شہر میں قیام امن اور خوشحالی لانے کے لئے شہر میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں سے تعاون کرکے معاشرے میں سدھار لانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے کہاکہ ضلع انتظامیہ قیام امن ،اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے جہاں عوام کے درمیان باہمی اتفاق کے لئے کاوشیں کررہی ہے وہیں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے حوالے سے بھی بھر پور اقدامات کررہی ہے اس موقع پر مقررین نے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اور پیس ایمبیسڈر کے روح روان سفیر امن اورنگزیب سلطان کو قیام امن ،محبت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ۔

ان کی جانے والی کاوشوں کو لائق تحسین اور قابل تقلید عمل قرار دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب سلطان نے سندھ رینجرز خصوصاً61ونگ سید عبداللہ شاہ غازی رینجرز ،ضلعی انتظامیہ اور لیاری کے کھلاڑیوں اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے اس شاندار ایونٹ کا انعقاد ممکن بنا یا جاسکااورنگزیب سلطان نے کہاکہ میرے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک ملک میں قیام امن ،محبت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کراچی سے کشمیر تک کھیل برائے امن کو فروغ دینے کے حوالے سے ملک کے تمام صوبوں کے شہروں اور گائوں میں اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگاتقریب کے اختتام پر شاندا ر میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف سنگر و غزل گائیک امجد رانااور نندلال نے ملی نغموں سے شرکاء میں ملی جذبے جگائے اس موقع پر لیاری کے کھلاڑیوں اور اسکول کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس ایونٹ میں لیاری کے کھلاڑی خصوصاً خواتین فٹ بال کی کھلاڑی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔