میلاد کمیٹی ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام نویں سالانہ تقریب پرچم کشائی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلاد کمیٹی ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام نویں سالانہ تقریب پرچم کشائی و محفل ذکر ولادت مصطفیۖ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖمورخہ 3 دسمبر 2016 ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء میلاد چوک ریتا پلاٹ نزد طیبہ مسجد شاہ فیصل کالونی کراچی میں علامہ عبدالصمد قادری نعیمی کے زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔

محفل سے صاحبزادہ مفتی عبدالوارث قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔جبکہ ملک کے ممتاز و معروف ثنا خوان رسول ۖ طاہر قادری،سید بلال قادری ،عزیزعزیزی ۔ریحان قادری اور دیگر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری