پر امن فضا کیلئے پولیس کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ محمد سجاد

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

لاہور (نامہ نگار سے) چوری ڈکیٹی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔آئی جی شہریوں کو تحفظ دلانے کے لئے مثبت اقدام کریں۔

ان خیالات کا اظہار یونین کونسل کاہنہ نو سے نومنتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے تقریب کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پر امن فضا کیلئے پولیس کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔

لیکن کاہنہ نو میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح خاصی پریشان کن ہیں ۔انہوں نے آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔