یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول 4 سے6 ستمبر تک کراچی میں ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے صوبائی ڈائریکٹرز اور رجسٹرڈ کلب انسٹرکٹرز کا اہم اجلاس PMCF انٹرنیشنل کے صدر شیہان شہزاد احمد کی سربراہی میں کراچی کے ایک مقامی کلب میں ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 4تا6ستمبر ”یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول” کوشایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں ماسٹر راجہ غضنفر، سینسی کلیم اللہ خان، سی فو گلاب شاہ، ماسٹر راشد نسیم، سینسی سید اشرف علی، ماسٹر ناظم برکت علی، سینسی خورشید سموں اور سینسی عبدالمنان سلیم نے شرکت کی۔

پی ایم سی ایف (سندھ) اور پیس ایمیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس مارشل آرٹس فیسٹیول میں کیوکوشن کراٹے، شوتوکان کراٹے، ITFتائیکوانڈو، کک باکسنگ، ریسلنگ کراٹے اور ووشو کنگفو کی چیمپئین شپس کراچی کے مختلف کلبوں میں منعقد ہونگی۔

جبکہ فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات اور کلوزنگ سرمنی کورنگی محمڈن گرائونڈ منعقد ہوگی۔ فیسٹیول کا افتتاح 4ستمبر کو ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اور PAWOکے صدر اورنگزیب سلطان اور PMCF انٹرنیشنل کے بانی وصدر شی ہان شہزاد احمد کریں گے۔