امن مذاکرات، شامی حکومت کا بشار الاسد کے مستقبل پر بات کرنے سے انکار

Bashar al Assad

Bashar al Assad

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شامی حکومت کے نمائندے بشار جعفری نے حزب اختلاف کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی پر حکومتی تجاویز پر مثبت رد عمل نہ دینے اور تاخیر کا الزام عائد کیا۔

صدر بشار الاسد کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا ان بالواسطہ مذاکرات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی تبدیلی پر بات چیت نہ کرنے سے مسئلہ حل کرنے میں مشکل ہو گی۔