پیر محمد شفیق قادری نقشبندی، صاحبزادہ حافظ عطا محی الدین، محمد آصف قادری کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ بابا روڈے شاہ چشتی صابری میں لوگوں سے خطاب

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری سید پیر علی حید ر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ان کے آباؤاجداد اعلیٰ حضرت سید پیر شبیر حسین شاہ بخاری اور ابوالفیض سید پیر منیر احمد شاہ بخاری نے اپنی حیاتی کے سفر میں اولیائے کرام کی تعلیمات کی آگاہی کیلئے جو درس دیا آج اس کی بدولت پنجاب، پاکستان اور بیرون ممالک میں ان ہستیوں کے فیضان سے ان کے ہزاروں عقید تمند دین اسلام سے مزید مستفید ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلیفہ پیر محمد شفیق قادری نقشبندی، صاحبزادہ حافظ عطا محی الدین، محمد آصف قادری کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ بابا روڈے شاہ چشتی صابری میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ماسٹر محمد جمال قادری، شیخ فیصل، بابا شبیر حسین، محمد مشتاق بغدادی، بشارت علی قادری اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے مولانا مفتی محمد انعام اللہ قادری، الحاج شوکت نقشبندی، ظہیر عباس قادری، خضر قصوری ودیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مفتی انعام اللہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں اور دنیاوی اور اخروی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے گامزن ہو جائیں۔ بعد ازاں عقیدتمندوں نے مزار بابا روڈے شاہ چشتی پر چادریں چڑھائیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126